سرسی :15؍ فروری (ایس اؤ نیوز ) ملک میں سب سے پہلے اگر کسی نے دہشت گردوں کو پیدا کیا ہے تو وہ آر ایس ایس ہے۔گوڈسے کی نسل کو شکست دینا ہی ہمارا مقصد ہے۔ ان خیالات کااظہار کانگریس لیڈر اور ودھان پریشد میں حزب مخالف لیڈر بی کے ہری پرساد نے کیا۔
سرسی میں اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا تعلق ان لوگوں سے ہے جنہوں نےمہاتما گاندھی کو قتل کیاتھا۔اسی لئے ہم نے طئے کیا ہےکہ گوڈسے کی نسل کو اس مرتبہ شکست دیں گے۔ ٹیپو سلطا ن پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں ہری پرساد نے کہاکہ ٹیپو سلطان ، بی جےپی کی طرح ڈرپوک اور بزدل نہیں تھا بلکہ وہ تو مجاہد آزادی ہے۔
ریاست کی بی جےپی حکومت پر سخت تنقید کرتےہوئے کہاکہ بی جے پی کی حکومت جلدبازی میں ٹینڈر بلا کر عوام کو بے وقوف بنانےکی کوشش کررہی ہے۔ جب کہ عوام بی جےپی کی چالوں سے اچھی طرح واقف ہوچکے ہیں، اب وہ فرقہ وارانہ فساد، ہندو مسلم قتل کے حوالے سے بھی نہیں جیت سکتی کیونکہ پریش میستا کے واقعہ کے بعد عوام کو سمجھ میں آچکا ہے کہ بی جے کی اصلیت کیا ہے۔ اس کے علاوہ اس وقت بی جے پی رشوت خوری میں ڈوبی ہوئی ہے۔اس مرتبہ عوام بی جےپی کو سبق سکھائیں گے۔